ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع کی سٹی کوتوالی پولیس نے چیکنگ کے دوران شاطر گاڑی چور گروہ کے چار ممبروں کو گرفتار کیا ہے۔
مسروقہ گاڑیوں کے ساتھ چار بدمعاش گرفتار - کامیابی
امروہہ ضلع کے سٹی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار شاطر چوروں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے متعدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کیں۔
مسروقہ گاڑیوں کے ساتھ چار بدمعاش گرفتار
امروہہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امروہہ کوتوالی کے انچارج رویندر کمار سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ چیکنگ کے دوران چار مشتبہ نوجوانوں کوگرفتار کی۔
پولیس کو پوچھ تاچھ کے بعد ان کے قبضے سے چوری کی گئی کل 9 موٹرسائیکلیں اور ایک اسکوٹی برآمد ہوئی۔ تمام گرفتار مجرم دیہی علاقوں کے رہائشی ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کو ان کی کافی دنوں سے تلاش تھی ۔