اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش: اسپرٹ پینے سے ایک کی موت - Uttar Pradesh: One dies of spirits drinking

ضلع کوشامبی میں دو بھائیوں نے لاک ڈاؤن کے دوران شراب نہ ملنے پراسپرٹ پی لی۔

اتر پردیش: اسپرٹ پینے سے ایک کی موت
اتر پردیش: اسپرٹ پینے سے ایک کی موت

By

Published : Apr 5, 2020, 12:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کوشامبی میں دو بھائیوں نے شراب نہ ملنے پر اسپرٹ پی لیا جس کے بعد ان کی حالت خراب ہو گئی۔ گاؤں والے دونوں کو ہسپتال لے گئے لیکن ایک شخص کی راستے میں ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کی بھی حالت تشویشناک ہے۔

یہ واقعہ ضلع کوشامبی کے منجھن پور کوتوالی علاقہ کے گاؤں سرچن پور کا ہے۔ اطلاع کے بعد موقعے پر پہنچی پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ضلع کوشامبی کے سرچن پورگاؤں کا رہائشی شمبھو ناتھ کوشامبی پولیس لائن میں پیروکار کے عہدے پر تعینات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details