اردو

urdu

ETV Bharat / state

راشن کارڈ نہ ہونے سے سینکڑوں افراد بھوکے رہنے پر مجبور

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں ایسے سینکڑوں افراد ہیں جن کے پاس راشن کارڈ نہ ہونے کے سبب مفت راشن سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں افراد بھوکے رہنے پر مجبور
راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں افراد بھوکے رہنے پر مجبور

By

Published : Apr 10, 2020, 5:11 PM IST

ایک طرف جہاں ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کے بعد پوری ریاست میں یقین دہانی کرائی تھی کہ سبھی ضرورت مندوں کو مفت راشن ملے گا.

راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں افراد بھوکے رہنے پر مجبور

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لکشمی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے کاروبار بند ہوچکا ہے ۔ بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہ بہت ہی غریب ہیں.

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو قریب دو ہفتے سے زائد ہو رہے ہیں ۔ اب گھر کے سبھی سامان ختم ہوگئے ہیں۔ راشن کارڈ بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے چولہا جلانا بہت مشکل ہوگیا ہے.

لکشمی کے پاس چار چھوٹے بچے ہیں اور وہ روزانہ بنارس کے لہرتارا پولیس چوکی پر کھانا لینے آتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسے سینکڑوں افراد ہیں جن کے پاس راشن نہیں ہے اور راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں راشن نہیں مل پارہا ہے.ایسے میں ان لوگوں کو اگر پولیس چوکی سے کھانا مل جاتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ بھوکے رات گزارنا پڑتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details