اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: نابالغ کی لاش برآمد - بجنور میں گنگا میں ملی نا با لغ لڑکی کی لاش

بجنور میں دو دن پہلے گھر سے جنگل گئی 14 سالہ لڑکی کی گنگا میں رسی سے ہاتھ بندھی لاش برامد ہوئی ہے، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے۔

بجنور میں گنگا میں ملی  نا با لغ لڑکی کی لاش
بجنور میں گنگا میں ملی نا با لغ لڑکی کی لاش

By

Published : Apr 13, 2020, 4:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر کے بجنور سے ملحق دارا نگر گنج میں 14 سال کی معصوم لکشمی کھیت پر گئی تھی جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئی۔

بجنور میں گنگا میں ملی نا با لغ لڑکی کی لاش

کافی تلاش کرنے کے بعد جنگل میں ہی گنگا کے کنارے لکشمی کی لاش ملی ہے- لکشمی کے دونوں ہاتھ رسی سے بندھے ھوئے تھے۔ گردن اور چہرے پر بھی معمولی چوٹ کے نشان واضح طور پر دکھائی دئے۔

مقتولہ کے گھروالوں نے قتل کی سازش قرار دیا ہے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو ہے- اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ موقعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details