مظفّر نگر: ریاست اترپردیش کے اقلیتی چئیرمین اشفاق سیفی نے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ دورہ کیا۔ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے ضلع افسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وقف املاک پر کوئی تجاوزات نہ ہوں۔ اگر کوئی وقف کی جائیدادوں پر تجاوزات کرے تو اسے لینڈ مافیا قرار دے کر کارروائی کی جائے۔ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کو نو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کی بہتری کے لیے 15 نکاتی پروگرام شروع کیے تھا۔ ان 15 نکاتی پروگرام کے حوالے سے آج افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر اور ایس پی کرائم اور دیگر افسران موجود رہے۔ تمام نکات زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے جو عوامی فلاحی اسکیمات چلائی جارہی ہیں، ان اسکیموں کا 100 فیصد فائدہ اقلیتی سماج کے ضرورت مند لوگوں کو دیا گیا ہے۔ یقیناً یہ بہت اچھی ملاقات اور جائزے میں تمام نکات درست پائے گئے ہیں۔ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اقلیتی طبقہ سب سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہا ہے۔