اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Minister Order Against Hotel Levana ہوٹل لوانا میں بار کا لائسنس جاری کئے جانے کی رپورٹ طلب کی - لکھنو ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اترپردیش کے وزیر نتن اگروال نے لکھنؤ کےحضرت گنج میں واقع لوانا سوئٹس ہوٹل کے آگ زنی حادثہ میں ہوئے عوامی نقصان کے پیش نظر لائسنس جاری کئے جانے کے ضمن میں ایڈیشن چیف سکریٹری آبکاری سنجے آربھوس ریڈی کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ Uttar Pradesh Minister

ہوٹل لوانا میں بار کا لائسنس جاری کئے جانے کی رپورٹ طلب کی
ہوٹل لوانا میں بار کا لائسنس جاری کئے جانے کی رپورٹ طلب کی

By

Published : Sep 10, 2022, 9:14 PM IST

اترپردیش کے وزیر نتن اگروال نے بتایا کہ حکومت کواس کے بارے میں علم ہوا کہ ہوٹل میں بار کا لائسنس معیار کے مطابق جاری نہیں کیا گیا تھا ۔نتن اگروال نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ، آبکاری کو ہدایت دی ہے کہ لوانا سوئٹس ہوٹل میں بار لائسنس جاری کئے جانے کے ضمن میں سبھی پہلوؤں کی گہرائی سے جانچ کرا کر جانچ رپورٹس ایک ہفتہ کے اندر ان کے سامنے پیش کرنا یقینی بنایا جائے۔Uttar Pradesh Minister Order Against Hotel Levana

واضح رہے کہ اس سے قبل لکھنو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل لوانا کو زمین بوس کرنے کا حکم نامہ منظور کرتے ہوئے کئی افسران پر بھی کارروائی کی ہے۔ اس کے خلاف دیگر محکمہ نے بھی جانچ کر حکومت کو رپورٹ دینے کی بات کی ہے آلہ باد ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Minority Office in Gaya اقلیتی دفتر نے دار القضاء سے طلاق یافتہ خواتین کی فہرست طلب کی

واضح رہے کہ حضرت گنج علاقے میں واقع ہوٹل لوانہ میں شدید آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد چار لوگوں کی موت ہوگی جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعلی نے خود لکھنو کے سول ہاسپٹل میں زخمی افراد سے ملاقات کرنے گئے تھے اور جانچ کر سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details