لکھنؤ:انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں کا وقت وقت پر سروے کیا جاتا رہا ہے ۔وہ چاہے گروکل ہو یا ششو مندر یا سرکاری پرائمری اسکول ہو ۔تاکہ اعداد و شمار کے مطابق سہولت مہیا کرایا جاسکے۔ Uttar Pradesh Minister Danish Azad Says NO Action Will Be Take After Madrasah Survey
مدارس سروے کے بعد کوئی کارروائی نہیں ہوگی: دانش آزاد انہوں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ سے غیر منظور شدہ مدارس سے متعلق تمام معلومات حاصل کرنے کے ارادے سے اس طرح کے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ اقلیتی طبقے کی بھلائی نہیں چاہتے ہیں۔
ریاستی وزیرمملکت نے کہا اس سروے کے بعد کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی ۔کسی کو بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔یہ ایک سروے ہے۔ اس کو لے افواہ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University ٹیچرز یونین انتخابات سے متعلق خبروں پر اے ایم یو انتظامیہ کی وضاحت
دانش آزاد انصاری نے محکمہ صحت کے جوائنٹ ڈائریکٹر تبسم خان کے معطلی کے سوال پر معقول جواب نہیں دہا اور اردو فلاحی اداروں پر بات چیت کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتھیہ ناتھ نے اردو اکاڈمی اور فخر الدین علی احمد کمیٹی کی مجلس عاملہ کو تشکیل دے کر اہم کام کیا ہے۔NO Action Will Be Take After Madrasah Survey