ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ سیوہارا کے میوا نوادا سے تعلق رکھنے والے تاج الدین نام کا ایک 32 سالہ کا شخص حال ہی میں 40 روزہ جماعت سے دہلی نظام الدین مرکز سے واپس آئے تھے ۔
تبلیغی جماعت سے بجنور لوٹے شخص کورونا متاثر - جماعتی جانچ میں کورونا مثبت پایا گیا
دہلی نظام الدین مرکز سے تبلیغی جماعت سے اپنے گھر بجنورواپس لوٹے افراد میں کورونا مثبت پایا گیا ۔ اس کی وجہ سے پولیس انتظامیہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ فی الحال پولیس انتظامیہ نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔
جماعتی جانچ میں کورونا مثبت پایا گیا
تبلیغی جماعت کی روٹین ہیلتھ چیک میں کرونا مثبت پایا گیا- محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ نے فوراً آر وی آئی ٹی کالج میں داخل کرا دیا ہے لیکن انتظامیہ تھوڑی دیر کے بعد ہی کورونا مثبت تاج الدین کو مرادآباد ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرانے کی تیاری کی گئی ۔
کالج کے آس پاس کے پورے علاقے کو سیناٹیز سے صاف ستھرا کردیا گیا ہے ۔لہذا تاج الدین کورونامثبت پائے جانے کے بعد گھر کے آس پاس کے پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔ کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے-