اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2022, 12:35 PM IST

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Madrasa Board مدرسوں میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے کی تجویز پر بے چینی

مدرسوں میں جمعہ کے بجائے اتوار کو ہفتے کی تعطیل کی تجویز پر مدارس کے ذمہ داران میں تشویش اور بے چینی محسوس کی جا رہی ہے۔ Uttar Pradesh Madrasa Board

مدرسوں میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے کے تجویز پر بے چینی
مدرسوں میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے کے تجویز پر بے چینی

لکھنؤ: اتر پردیش کے مدرسوں میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کی تجویز سے متعلق ریاست میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ مدرسوں کے ذمہ داران کے درمیان اس تجویز کے حوالے سے بے چینی پائی جارہی ہے۔ لوگوں میں بورڈ کو موصول ہونے والی اس تجوئز کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ میں گذشتہ روز 2016 مدرسہ دستورالعمل میں ترمیم کے لئے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں بورڈ کو تقریبا 20 تجاویز موصول ہوئیں۔ یہ معاملہ زیر بحث ہے۔ Uttar Pradesh Madrasa Board Not Decided Yet About Friday Holiday

مدرسوں میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے کی تجویز پر بے چینی

اس متنازع تجویز پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ فی الحال اس ضمن میں کسی کی جانب سے واضح ردعمل نہیں آیا ہے۔ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار جاوید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میٹنگ میں متعدد تجاویز موصول ہوئی ہیں جس میں مدرسوں میں جمعہ کے بجائے اتوار کو چھٹی کی تجویز بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بورڈ کی میٹنگ ہوگی جس میں سبھی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اگر کوئی ایسی تجویز ہے جو مدرسوں کے حق میں مفید ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے تعلیمی نظام مزید بہتر ہوسکتا ہے تو اس پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Minority Rights Day مرادآباد میں اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا گیا

ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ یہ صرف ایک تجویز ہے۔ تجویز پر جب تک کہ بورڈ کی میٹنگ نہیں ہوگی، اس وقت تک اس کو لے کو کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت تک اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ Uttar Pradesh Madrasa Board Not Decided Yet About Friday Holiday

ABOUT THE AUTHOR

...view details