اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے سینئر سیکنڈری اور کامل کے امتحانات آج سے اپنے مقررہ وقت کے مطابق شروع ہوگئے ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے امتحانات 14 میں سے 23 مئی تک چلیں گے ان امتحانات کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ UP Madrassa Board Exams Begin ان امتحانات کے لیے مظفر نگر میں کل 15 مدارس کے لیے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں نقل روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ دن کی دو پالیو میں یہ امتحانات مکمل کرائے جائیں گے آج کی پہلی پانی میں 1578 طلباء نے امتحانات میں حصہ لیا اور دوسری پارٹی میں 501 طلباء نے ان امتحانات میں حصہ لیا۔
مظفرنگر سٹی مجسٹریٹ انوپ کمار سنگھ نے بتایا کہ آج سے اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ ان امتحانات کے لیے مظفر نگر میں کل 15 مدارس کے لیے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں نقل روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جس سے کسی طرح کا نقل نہ ہوسکے۔