اردو

urdu

By

Published : Apr 30, 2019, 7:32 PM IST

ETV Bharat / state

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان

ریاست اترپردیش کے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نتیجے کا اعلان ہوگیا ہے، جس میں 78 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔

متعلقہ تصویر

اس بار مدرسہ بورڈ کے نتائج گذشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر آئے ہیں۔ منشی ،مولوی، عالم ،کامل اور فاضل سمیت 78 فیصد طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو
مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سال 2018-19 میں مدرسہ بورڈ میں کل 206329 طلبہ کا رجسٹریشن تھا، جس میں سے 40 ہزار 911 طلبہ غیر حاضر رہے اور 36 ہزار 235 طلبہ فیل ہوئے۔

اسے حسب ذیل ویب سائٹ سے چیک بھی کیا جا سکتا ہے۔
madarsaboard.upsdc.gov.in
کامیاب ہونے کے لیے مقرر کیا گیا فیصد حسب ذیل ہے:
منشی۔ 66.18
مولوی۔ 69.15
عالم اربی۔ 82.39
عالم فارسی۔ 80.20
کامل اربی۔ 89.46
کامل فارسی۔ 88.78
فاضل۔90.91
سب سے زیادہ کامیاب طلبہ فاضل کے ہیں، جس کا نتیجے 90.91 فیصد رہا اور سب سے کم منشی کا رہا، اس میں 66.18 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
کامیاب ہونے والے طلبہ کے نام
منشی فارسی میں قنوج ضلع کے رضوان خان
مولوی میں فاروخ آباد کے انضمام خان
عالم عربی میں کنوج ضلع کے محمد ساجد
عالم فارسی میں قنوج کے محمد نہال خان
امبیڈکرنگر کے محمد رفیق
فاضل میں امروہہ کے محمد آفتاب
طالبہ کی شرکت ہنوز اس بار بھی مدرسہ بورڈ میں کم رہی ، بلکہ کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details