لکھنو:ریاست اترپردیش کے لکھنو میں واقع ستکھنڈا یعنی سات منزلہ عمارت کی تعمیر 1842 میں نواب محمد علی شاہ نے تعمیر کرانا شروع کیا تھا جس کا مقصد تھا کہ یہاں پر نوابین اور بیگمات کے لیے عید اور محرم کا چاند دیکھنے کا بند و بست کرنا تھا لیکن اس عمارت کے مکمل ہونے سے پہلے نواب محمد علی شاہ جائزہ لینے ستکھنڈا پہنچے اور وہیں ان کا پیر پھسل گیا۔ علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ یہی وجہ رہی کہ اس عمارت کو منحوس کہا جانے لگا۔
نوابوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے نواب مسعود عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواب محمد علی شاہ نے ست کھنڈا عمارت کی تعمیر نوابوں کی بیگمات اور نوابوں کو محرم اور عید کا چاند دیکھنے کے لیے کی جا رہی تھی لیکن اسی مقام پر نواب محمد علی شاہ کا پیر پھسل گیا۔ اسی میں حادثہ میں ان کا انتقال ہو گیا۔