مشتبہ حالت میں پرائیویٹ اسپتال کے منیجر ہلاک - منیجر
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں بدھ کی علی الصبح ایک پرائیویٹ اسپتال کے منیجر کی موت ہوگئی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) وکرانت ویر نے بتایا کہ گومتی نگر کے وشواس کھنڈ علاقے کے رہنے والے وشوجیت سنگھ پنڈیری نے علی الصبح تقریباً دو بجے اپنے ماں سے گر کر زخمی ہو جانے کی شکایت کی۔ زخمی حالت میں وشوجیت کواسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کے ایک کمرے میں بئیر اور شراب کی کچھ بوتلیں ملی ہیں۔ گھر کافی بڑا ہے اور جگہ جگہ خون کے دھبے ہیں۔ وشوجیت ایک پرائیویٹ اسپتال میں بطور منیجر کے کام کررہے تھے۔پولیس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔