ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے جی بی نگر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر منندر ناتھ اپادھیایہ کے بیانیہ کے مطابق 6 مئی سنہ 2020 کو اترپردیش قانون ساز کونسل کے 5 بلاک گریجویٹ اور 6 بلاک اساتذہ حلقوں کے منتخب ممبروں کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے پروگرام مرتب کیا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے طے شدہ نظام الاوقات کے بارے میں بتایا کہ انتخابی نوٹیفکیشن کی تاریخ 5 نومبر 2020 ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 12 نومبر 2020 ہے۔ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 نومبر سنہ 2020 ہے۔