بریلی:ریاست اتر پردیش کے بریلی میں 'اتر پردیش کِنّر کلیان بورڈ' کی نائب صدر سونم چشتی کی قیادت میں ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں خواجہ سراؤں کی ترقی، فلاح و بہبود کے لیے بنیں سرکاری اسکیمز سے فائدہ پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔ UP Kinnar Kalyan Board Vice President Sonam Chishti on Transgender Registration
اس موقع پر نائب صدر سونم چشتی نے کہا کہ حکومتیں، خواجہ سراؤں کی ترقی، فلاح و بہبود اور اعزاز کے لئے بہتر اور سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔ خواجہ سراؤں کا سروے کرانے کے بعد اُن کے حق میں مزید بہتر اسکیم بناکر اُنہیں مستفید کیے جانے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ زبردستی خوانہ سرا بنانے اور بہروپیہ خواجہ سراؤں کے پکڑے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ Sonam Chishti on Transgender Registration
سونم چشتی نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو خواجہ سراؤں کے متنازعہ اور استحصال کے معاملوں میں مداخلت کرکے انصاف کیے جانے کی ہدایت کی ہے۔ سونم چشتی نے افسران کو خواجہ سراؤں کے سروے کے بعد پورٹل پر اندراج کرکے شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت، خواجہ سراؤں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہے۔ لہذا، اس میں کسی طرح کی بدعنوانی اور لاپرواہی نہیں ہونی چاہیئے۔ Sonam Chishti Meeting With District Administration in Bareilly