اردو

urdu

ETV Bharat / state

بین ریاستی اسلحہ اسمگلر سمیت چار گرفتار

اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر 6 طمنچہ 315 بور و کارتوس، ایک 12 بور طمنچہ و کارتوس اور بنانے کے آلات و ایک کار برآمد کیا گیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 16, 2020, 7:39 PM IST

اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج و سواٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی کے تحت سنڈورہ گاؤں کے نزدیک گزشتہ شب ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مارکر کثیر مقدار میں تعمیر و نصف تعمیر اسلحہ بنانے کے آلات و ایک کار برآمد کر بین ریاستی اسلحہ اسمگلر گروہ کے چار اسمگلروں کو گرفتار کیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے جمعرات کو پولیس لائن میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس و سواٹ ٹیم نے ایک مخصوص اطلاع پر سنڈورہ گاؤں کے نزدیک ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر 6 طمنچہ 315 بور و کارتوس، ایک 12 بور طمنچہ و کارتوس اور بنانے کے آلات و ایک کار برآمد کر بین ریاستی اسمگلر گروہ کے پردیپ پانڈے، ارجن کمار پانڈے، صوبیدار سنگھ و پھول چندر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ ان کے ساتھی اوم پرکاش تیواری و اسلم موقع سے فرار ہو گئے۔

گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا عتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک وہ آس پاس کے اضلاع میں ایک سو اسلحہ سپلائی کر چکے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details