کانپور: اترپردیش حکومت کا کہنا ہے کہ گنگا ندی کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے چمڑا فیکٹریوں کے خلاف یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ملک کی تمام ریاستوں سے گنگاندی میں غسل کرنے کے لئے لوگ آتے ہیں۔ اسی کے پش نظر ان فیکٹریوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کی وجہ سے ندی میں آلودگی زیادہ پھیلتی ہے۔
کانپور کی لیدر فیکٹریوں پر یہ الزام ہے کہ ان کی ٹینر یوں سے نکلنے والے کچڑے کے سبب گنگا ندی آلودہ ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں انہیں نوٹس دیا گیا تھا۔ ٹینری مالکان سے بات کرنے پر پتہ چلا ہے کہ تقریبا 400 چمڑا فیکٹریوں سے نکلنے والا ٹینریوں کا پانی ایک بڑے نالے کے ذریعہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو جاتا ہے جہاں پر پانی کو صاف کیا جاتا ہے۔ پانی کو صاف کرکے کھیتی کے لئے یا پھر گنگا ندی میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس صاف صفائی کے لئے ٹینیری والوں سے پیسہ بھی معاوضہ بھی وصول کیا جاتا ہے۔