مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے حکم کے بعد ضلع مظفر نگر کے تمام گوشت کے تاجروں نے کاواڑ یاترا کی تکمیل تک اپنے نان ویج ہوٹلوں اور ریسٹورینٹ کو بند کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے باہر لگائے گئے ڈسپلے بورڈ کو بھی مکمل طور پر ڈھانپ دیا ہے۔ گوشت کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر عمل آوری کرتے ہوئے ہم نے خود فیصلہ کیا ہے کہ کاواڑ مارگ پر تمام نان ویج ہوٹل ریسٹورینٹ اور گوشت کی دکانیں شیو راتری تک بند رکھیں گیں۔ یاترا کے دوران ہم تمام گوشت تاجر اپنی دکانوں کے باہر کاواڑ کیمپ لگا کر کاواڑ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے مطابق 4 جولائی سے تمام کاواڑ راستوں پر گوشت کی دکانوں کے ساتھ ساتھ نان ویج ریسٹورینٹ ہوٹلوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن مظفر نگر کے تمام گوشت تاجروں نے ایک دن پہلے ہی یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے پر عمل آوری کرتے ہوئے سبھی نون ویز کی دکانیں بند کر دی ۔