ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ریاست کی گورنر محترمہ آنندی بین گزشتہ روز یک روزہ دورے پر تھیں، اس دوران انہوں نے کئی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے 25 برسوں سے سوکھی پڑی باند ندی کا بھی معائنہ کیا ۔
اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ندی کو پانی سے لبریز کرنے کی غرض سے اس کی صاف صفائی ضروری ہے۔
اتر پردیش گورنر کا امروہہ دورہ۔ویڈیو انہوں نے امروہہ میں مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے کسانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس ندی میں جلد ہی گنگا ندی سے پانی چھوڑا جائے گا جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔
اس موقع سے گورنر صاحبہ نے گجرولہ کے نائی پُورا میں واقع کستوربہ گاندھی اسکول بھی گئیں جہاں اسکولی بچوں کے بنائے ماڈلز بھی دیکھے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔