انتظامیہ کے ذریعہ کیے گئے سخت انتظامات میں ریاست کی گورنر آنندی بین نے مغربی اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کا دورہ کیا۔
آج صبح آنندی بین کا قافلہ میرٹھ ہوائی پٹی پہنچیں، یہاں سے سڑک کے راستے مظفرنگر کے کھتولی بلاک کے گاؤں حیسن پور بویاڈا کے پرائمری اسکول پہنچی۔
جہاں رکن اسمبلی کپل دیو اگروال اور ان کی ٹیم نے گورنر آنندی بین پٹیل کا باضابطہ استقبال کیا اور انہیں 'گارڈ آف ہانر' دیا گیا۔
آنندی بین پٹیل نے بوپاڈا گاؤں کے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا اور اس سے متعلق ضروری ہدایات بھی دیں۔
جس کے بعد آنندی بین کا قافلہ مظفرنگر میں واقع بگھرا زرعی سائنس مراکز کی طرف روانہ ہوا، جہاں انہوں نے زرعی سائنس کا معائنہ کرنے کے بعد ضروری ہدایات دیے۔
اترپردیش : گورنر آنندی بین نے مظفر نگر کا دورہ کیا آنندی بین کا قافلہ اپنے دورے کی آخری منزل یعنی مظفر نگر ضلعی اسپتال کی طرف روانہ ہوا، جہاں آنندی بین نے اسپتال کے وارڈز کا معائنہ کیا، اسپتال میں موجود مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت لی اور ڈاکٹروں کو اسپتال اور مریضوں سے متعلق ہدایت دیے۔
اسپتال انتظامیہ نے گورنر کے دورے سے ایک دن قبل ہی اسپتال کی سجانے کی تیاری شروع کرد ی تھی۔
واضح رہے کہ آنندی بین کے اس دورے میں ان کے ساتھ انتظامیہ کا مکمل املہ موجود تھا۔