اردو

urdu

روزگار رخی اور اخلاقیات پر مبنی تعلیم ایک چیلنج: پٹیل

By

Published : Dec 3, 2019, 6:48 PM IST

ریاست اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ روزگار رخی اور اخلاقیات پر مبنی تعلیم طلبہ وطالبات کو دینا اس وقت ملک کے لئے چیلنج ہے۔

ریاست اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل
ریاست اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل

منگل کو ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے 23 ویں جلسہ تقسیم اسناد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ محنت کر کے حاصل کی گئی بلندیوں پر برقرار رہنے کے لئے اپنی قابلیت کو مزید نکھارنے اور اسے متأثر کن بنانے کی ہمیشہ کوشش کرتے رہنا چاہئے۔

پٹیل نے طلبہ وطالبات سے سخت محنت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اعلی مقام پر پہنچنا تو آسان ہے لیکن اس پر برقرار رہنا سب سے مشکل ہے۔ اس کا واحد حل سخت محنت ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے سامنے روزگار رخی اور اخلاقیات پر مبنی تعلیم دینا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ یونیورسٹیوں کو ایسے نصاب کو نافذ کرنا ہوگا جس سے طلبہ۔طالبات روزگار حاصل کرسکیں۔ آج نوجوانوں کے ہاتھوں نئے ہندوستان کی تصویر بنے گی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ سماجی کاموں میں دلچسپی لیں۔

پٹیل نے کہا کہ ریاست یونیورسٹیز اور کالجوں کو ایک گاؤں کو گود لینا چاہئے جس سے صفائی، صحت، تعلیم، عدم تغذیہ سے بچاؤ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گود لئے گئے گاؤں کے باشندوں کو صفائی، تعلیم اور تغذیہ کے معاملے ترغیب دلانے کی ضرورت ہے تبھی وزیر اعظم نریندر مودی کا صحت مند اور بیماریوں سے پاک ہندوستان کا سپنا پورا ہوگا۔

اس سے قبل گورنر نے 67 طلبہ وطالبات کو گولڈ میڈل دئے جن میں سے 18 طلبہ گریجویشن کے اور 49 طلبہ پوسٹ گریجویشن کے تھے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجا رام یادو نے گورنر کو کتاب ہدیہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details