اردو

urdu

ETV Bharat / state

Solar Power Scheme for Bunkar: بنکروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے کیلئے اسکیم کا اعلان - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

یوپی میں پاور لوم اور ہتھ کرگھا چلانے والے بنکروں کو شمسی توانائی کی طرف سے لے جایا جائے گا۔ اس کے تحت ہتھ کرگھا اور پاور لوم بنکروں کو غیر روایتی شمسی توانائی کا فائدہ دلانے، کپڑے کی صنعت کو فروغ دینے اور ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ UP Government Start Solar Power Scheme

Solar Power Scheme for Bunkar
Solar Power Scheme for Bunkar

By

Published : Jul 23, 2022, 7:52 PM IST

لکھنؤ:اتر پردیش میں پاور لوم ہتھ اور کرگھا بنکروں کا روایتی توانائی ذرائع (بجلی ) پر انحصار ختم کرکے ان کو شمسی توانائی کی طرف سے لے جایا جائے گا۔ اس کے لیے رواں مالیاتی سال 2022-23 میں وزیر اعلیٰ بنکر شمسی توانائی اسکیم کے نام سے نئی اسکیم چلانے کا منصوبہ ہے۔ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے لیے رواں مالیاتی سال میں 10کروڑ روپئے بجٹ کی تجویز بھی کی گئی ہے۔ UP Government scheme for bunkar

پاورلوم ہتھ کرگھا بنکروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے کے لیے اسکیم شروع کی جائے گی

یہ اطلاع ایڈیشنل چیف سکریٹری ہتھ کرگھا اور کپڑا صنعت ڈاکٹر نو نیت سہگل نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھ کرگھا اور پاور لوم بنکروں کو غیر روایتی شمسی توانائی کا فائدہ دلانے، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور بنکروں کو کپڑا تیار کرنے کے شعبے میں آگے بڑھانے کے مقصد سے یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ یو پیڈا اور نشان زد ایجنسیوں اداروں کے توسط سے بنکروں کو سولر انورٹردیے جانے کی تجویز ہے۔ government will be start soler pawor scheme for bunkars

پاورلوم ہتھ کرگھا بنکروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے کے لیے اسکیم شروع کی جائے گی
ایڈیشنل چیف سکریٹری نے بتایا کہ ریاست میں چلائی جا رہی پاور لوم کی جیو ٹیگنگ اسکیم بھی مجوزہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت اتر پر دیش کے پاور لوم کی پہنچان کرنے، پاور لوم کے تکنیک اور اس شعبے میں مختلف پالیسی ساز فیصلوں کو نافذ کرانے کے لیے ان کا سر وے کرایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند کے ذریعہ پاور لوموں کی جیو ٹیگنگ کرانے کے لیے کارروائی کرنے کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔ اسی ضمن میں اتر پر دیش حکومت نے بھی ریاست میں پاور لوم کی جیو ٹیگنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالیاتی سال میں اس اسکیم کے لیے 60 لاکھ روپے کے بجٹ کا بندوبست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


واضح رہے کہ اتر پردیش میں بنکروں کی بڑی آبادی ہے جو متعدد اضلاع میں کپڑا صنعت سے وابستہ ہیں ان کا انحصار بجلی پر ہے گزشتہ حکومتوں نے بنکروں کو راحت دینے کے لیے سبسڈی میں بجلی دینے کا انتظام کیا تھا جس کے بعد بنکروں کے مابین خوشی کی لہر تھی لیکن بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سبسڈی کو ختم کرنے کا اعلان کیا بنکرز کے احتجاج مظاہروں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے وعدہ کیا کہ سبسڈی کو بحال کیا جائے گا تاہم گذشتہ دو برس سے حکومت اپنے فیصلے کو واضح نہیں کیا ہے۔

بنارس میں بنکر رہنما ادریس انصاری نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے شمسی توانائی اسکیم سے ابھی تک واقفیت نہیں ہے تاہم بجلی کے حوالے سے جو سبسڈی دی جا رہی تھی اسے بحال کرنے کا کا دیرینہ مطالبہ ہے انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری بونیت سہگل سے کئی میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں انہوں نے شمسی توانائی کا ذکر کیا تھا تاہم بنکرز نے فقط ایک ہی مطالبہ رکھا کی سبسڈی پر بجلی بحال کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details