اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش حکومت بہن بیٹیوں کی سلامتی یقینی بنائے: مایاوتی - mayawati on safety of woman

مایاوتی نے اترپردیش کے کانپور میں گرلز شیلٹر ہوم کے واقعہ کے لئے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرکے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

اترپردیش حکومت بہن بیٹیوں کی سلامتی یقینی بنائے: مایاوتی
اترپردیش حکومت بہن بیٹیوں کی سلامتی یقینی بنائے: مایاوتی

By

Published : Jun 23, 2020, 1:31 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر محترمہ مایاوتی نے منگل کے روز ٹوئٹ میں کہا کہ 'ریاستی حکومت خواتین کی حفاظت کے تئیں لاتعلق بنی ہوئی ہے۔ بہن بیٹیوں کی حفاظت حکومت کی پالیسی میں شامل نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا ’’بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت کانپور گرلز شیلٹر ہوم کے واقعہ پر پردہ نہ ڈالے بلکہ اس کو سنجیدگی سے لے اور ا سکی اعلی سطحی غیر جانبدارانہ جانچ کراکر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ساتھ ہی ریاست کے سبھی گرلز شیلٹر ہوم کے انتظام میں بلا تاخیر ضروری اصلاحات لائی جائیں تو بہتر ہے ‘‘۔

محترمہ مایاوتی نے الزام لگایا کہ کانپور سرکاری شیلٹر ہوم میں کافی ساری بہن بیٹیوں کے کورونا سے متاثر اور حاملہ ہونے کی خبرسنسنی خیز اور باعث تشویش ہے اور یہ واقعہ پھر سے ثابت کرتا ہے کہ اترپردیش میں خواتین کا احترام تو دور کی بات ان کی حفاظت کے معاملے میں حکومت غیر ذمہ دار اور لا پرواہ بنی ہوئی ہے۔

بی ایس پی نے کہا کہ اس سے قبل اعظم گڑھ میں دلت بیٹی کے ساتھ ناانصافی کے معاملے میں جب حکومت نے سخت کارروائی کی تھی تو یہ دیر آئے درست آئے والی بات لگی تھی، لیکن سماج کی بہن بیٹیوں کے ساتھ مسلسل ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے واضح ہے کہ اعظم گڑھ کی کارروائی صرف ایک دکھاوا تھی، حکومت کی پالیسی کا حصہ نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details