اردو

urdu

'بجٹ عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ ہے'

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے یوپی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ کو عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ 'اس سے ریاست کی ترقی اور 22 کروڑ عوام کی فلاح ممکن نہیں ہے۔'

By

Published : Feb 18, 2020, 5:29 PM IST

Published : Feb 18, 2020, 5:29 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:07 PM IST

ETV Bharat / state

'بجٹ عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ ہے'

اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی
اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی

ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'یوپی حکومت کی جانب سے آج اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ عوامی توقعات اور امیدوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اس بجٹ سے اترپردیش کی ترقی اور یہاں کی 22 کروڑ عوام کی فلاح ممکن نہیں ہے۔'

بی ایس پی سربراہ نے مزید لکھا کہ 'یہی برا حال ان کے سابقہ بجٹ کا بھی تھا جو عوامی مفاد یا فلاح کے معاملے میں بی جے پی کی کمزور نیت کا نتیجہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے بجٹ میں بڑے بڑے وعدے کیے ہیں جو گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کھوکھلے اور کاغذی زیادہ لگتے ہیں۔'

انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا کہ 'یوپی حکومت کے آج کے بجٹ میں جو بھی بڑے بڑے دعوے یا وعدے کیے گئے ہیں، وہ گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کافی کھوکھلے اور کاغذی معلوم ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرح یوپی بی جے پی حکومت ایسے دعوے اور وعدے کیوں کرتی ہے جو لوگوں کو عام طور سے زمینی حقیقت سے دور ہوتے ہیں اور یقین کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details