اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں آج ایمیزون ای کامرس کمپنی کے ساتھ اترپردیش سرکار نے ایک او ایم یو معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے گاؤں دیہات کے چھوٹے کاریگر جو مختلف اشیاء بناتے ہیں ان کی بھی آن لائن خرید فروخت ہوسکے۔ اس کی جانکاری چیف سیکریٹری نونیت سہگل نے دی۔
چھوٹے کاریگروں کو فائدہ پہنچانا ہی مقصد: نونیت سہگل
معلوم رہے کہ 29 ستمبر سے چار اکتوبر تک ایمیزون فسٹیول منا رہا ہے، جس میں ملک بھر کے چھوٹی بڑی کمپنیوں کے سبھی لوگ اپنے سامان آن لائن ای کمپنی ایمیزون پر بیچیں گے۔
عام طور پر یہ دیکھا جاتا رہا ہے کہ شہر سے دور گاؤ-دیہات میں رہنے والے چھوٹے کاشتکار، کاریگروں کو اپنی بنائی ہوئی چیزوں کی صحیح قیمت نہیں مل پاتی۔
وجہ یہ ہے کہ باہر خرید و فروخت کرنے میں کافی روپیہ کھرچا کرنا پڑتا ہے، جس سے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔
یوپی سرکار نے چھوٹے کاریگروں کو فروغ دینے کے لیے ای کامرس کمپنی ایمیزون کے ساتھ او ایم یو سائن کیا۔
نونیت سہگل نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جس طرح ہم نے ایمیزون کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اسی طرح ای کامرس کمپنی علی بابا، فلپ کارٹ، منترا وغیرہ سے بھی جلد ہی ایک معاہدہ کریں گے تاکہ وہاں پر بھی ہاتھ سے بنے ہوئے چھوٹے کاریگروں کے سامان کی فروخت ہو سکے۔
انہیں بھی بہتر منافع ہو۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ بنا کسی کھرچ کئے چھوٹے کاریگروں کے بنے ہوئے تمام سامان ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنے سامان کو بیچ سکیں گے۔
اس بار کمپنی اترپردیش کے مختلف علاقوں میں بنے اشیاء جیسے چکن کے کپڑے، کھادی سے بنے ہوئے سامان، ریشم کی بنی اشیاء، کچن میں استعمال ہونے والے تمام برتن، مرادآباد کے بنے پیتل اور تانبے کے سامان، بنارسی ساڑیاں، مرزا پور کی قالین وغیرہ شامل ہیں۔
اس کا مقصد چھوٹے کاریگروں کو فروغ دے کر اترپردیش حکومت کے 'ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ' اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا۔