ریاستی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ Allahabad High Court میں سابق کابینہ وزیر اعظم خان کے خلاف رام پور میں درج مقدمات میں ضمانت منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ جس کی سماعت دو فروری کو ہوگی۔ جسٹس راجیو گپتا نے یہ حکم دیا ہے۔ یہ درخواست ریاستی حکومت نے 20 دسمبر کو داخل کی تھی۔
ساتھ ہی 31 جنوری 2021 کو عدالت نے اعظم خان کو نوٹس Notice to Azam Khan جاری کرتے ہوئے پانچ ہفتوں میں جواب طلب کیا تھا۔ لیکن اب تک جواب داخل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی وکیل آیا ہے۔ سماعت چوتھی بار ملتوی کی گئی ہے۔