اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگ راج: عتیق احمد کی عمارت منہدم

دبنگ اور سابق رکن پارلیمان عتیق احمد پر انتظامیہ، گرفت مسلسل سخت کرتی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے آج عتیق کی آبائی رہائش گاہ کو مکمل طور پر منہدم کر دیا۔

demolishes building owned by mafia don atique ahmed
جے سی بی لگا کر کچھ عمارتوں کو توڑا بھی جا رہا ہے

By

Published : Sep 22, 2020, 7:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں ان دنوں دبنگ اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد پر ریپڈ ایکشن لیا جا رہا ہے۔ عتیق کی تمام تر جائیداد کو ضبط کیا جارہا ہے۔ جے سی بی لگا کر کچھ عمارتوں کو توڑا بھی جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے آج عتیق کی آبائی رہائش گاہ کو مکمل طور پر منہدم کر دیا

اسی سلسلے میں آج دبنگ اور سابق رکن پارلیمان عتیق احمد پر ایک بڑی کارروائی کی گئی۔ پی ڈی اے کے ذریعہ آج عتیق کی آبائی رہائش گاہ کو مکمل طور پر منہدم کر دیا گیا۔ آج عتیق کی جائیدادوں پر 12 اہم کاروائیاں کی گئیں۔ انتظامیہ نے 20 سے زائد جائیدادوں کو نشان زد کیا۔ کربلا میں دفتر منہدم کرنے کے بعد انتظامیہ نے آج ایک بڑی کارروائی کی۔

عتیق کی جائیدادوں پر 12 اہم کاروائیاں کی گئیں

پریاگ راج میں عتیق احمد کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آج چکیا میں واقع عتیق کا آبائی گھر منہدم کر دیا گیا۔ پی ڈی اے کے ذریعہ گھریلو سامان کو باہر رکھ کر عمارت کو منہدم کر دیا گیا۔

عتیق کی جائیدادوں پر 12 اہم کاروائیاں کی گئیں

بتا دیں کہ انتظامیہ اب تک تقریبا 2 درجن سے زائد غیر منقولہ جائیداد پر اپنا بلڈوزر چلا چکی ہے۔

ایک زمانے میں یہیں پر عتیق کا دربار لگا کرتا تھا۔ وہیں آج چاروں طرف پولیس انتظامیہ کے لوگ نظر آرہے تھے۔ عتیق کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ 70 برس پرانا مکان ہے، جب نقشہ کا کوئی مطلب نہیں ہوتا تھا۔

جے سی بی لگا کر کچھ عمارتوں کو توڑا بھی جا رہا ہے

پی ڈی اے کے سیکریٹری دیانند پرساد کا کہنا ہے کہ یہاں تقریبا 4 بیگھا زمین پر مکان بنایا گیا تھا، جس میں 1973 کے ٹاؤن پلاننگ ایکٹ کے تحت نقشہ بھیجنے کا کام نہیں کیا گیا تھا۔

جے سی بی لگا کر کچھ عمارتوں کو توڑا بھی جا رہا ہے

سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ایس پی سٹی تھانہ انچارج سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details