مئو ضلع میں بھی بڑے کاشتکار کمبائنڈ مشینوں سے ہی اپنی دھان کی فصل کٹوا رہے ہیں۔ بقیہ پرالی ابھی کھیتوں میں ہی موجود ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے سخت گائیڈلائن جاری کی ہے۔ پرالی جلانے والے کاشتکاروں کے خلاف مقدمے درج کئے جا رہے ہیں۔ ان میں کچھ کو جیل بھی بھیجا گیا ہے۔
افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کاشتکاروں کو پرالی جلانے سے روکیں۔ افسران کے مطابق پرالی کو کھیت میں ہی کھاد کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کھیت کی جتائی کے وقت پرالی بھی مٹی میں زم ہو کر اس کی پیداوار میں اضافہ کر سکتی ہے لیکن کاشتکار حکومت کی سختی سے کافی پریشان ہیں۔