اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش حکومت نے بنکروں کا مطالبہ مانا، کل سے ہڑتال ختم - بنکر

اترپردیش کے شہر بنارس میں یکم ستمبر سے ریاستی سطح پر بنکروں نے پندرہ روزہ ہڑتال کی کال دی تھی۔ تین روز میں ہی اترپردیش حکومت نے بنکروں کا مطالبہ قبول کرلیا ہے، لہذا کل سے بنکر اپنے کام پر لوٹ رہے ہیں۔

Uttar Pradesh government accepts demand of bunkers, strike ends from tomorrow
اترپردیش حکومت نے بنکروں کا مطالبہ مانا، کل سے ہڑتال ختم

By

Published : Sep 3, 2020, 11:05 PM IST

بنارس میں بنکر برادرانہ تنظیم چودہوں کے سردار مقبول حسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش نے بنکروں کا مطالبہ مان لیا ہے، لہذا کل سے ہڑتال ختم کی جاتی ہے۔

اترپردیش حکومت نے بنکروں کا مطالبہ مانا، کل سے ہڑتال ختم

واضح رہے کہ بنارس سے شروع ہوئی بنکروں کی ہڑتال میں مرکزی مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کو فلیٹ ریٹ پر ہی بجلی دی جائے، نہ کہ یونٹ ریٹ پر۔ لہذا پندرہ روز سے قبل ہی ان کا مطالبہ مان لیا گیا ہے۔

بنکروں کو پاورلوم کے لیے فلیٹ ریٹ پر 65 تا 72 روپے ماہانا بجلی بل ادا کرنا ہوتی ہے۔ جنوری 2020 میں اترپردیش کی یوگی حکومت نے اس سبسڈی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تب سے بنکر اس مسائل کو لے کر اپنی صدائے احتجاج بلند کر رہے تھے۔

یکم ستمبر کو بنکر تنظیموں نے ریاستی سطح پر ہڑتال کی کال دی اور پندرہ روز تک کوئی بھی بنارسی ساڑی سے متعلق کام نہ کرنے کی بنکروں سے اپیل کی۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا تو پندرہ روز بعد وہ اپنے بجلی میٹر کو کاٹنے کے لیے بجلی محکمے کو درخواست دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details