اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: یوم تاسیس کے موقع پر تین روزہ میلے کا افتتاح

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے نمائش گراؤنڈ میں 24 جنوری 2021 کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر تین روزہ میلہ جاری ہے۔ جس میں الگ الگ اقسام کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

uttar-pradesh-foundation-day-3-days-fair-was-started-by-cutting-the-lace
اترپردیش: یوم تاسیس کے موقع پر تین روزہ میلے کا افتتاح

By

Published : Jan 25, 2021, 2:26 PM IST

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان، وزیر مملکت کپل دیو اگروال، وزیر مملکت وجے کشیپ، بڑھانا کے رکن اسمبلی امیش ملک، رکن اسمبلی وکرم سینی اور رکن اسمبلی پرمود آؤٹ وال ضلع مجسٹریٹ اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ نمائش گراؤنڈ میں تین روزہ میلے کا فیتہ کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا۔

اس کے بعد مہمانان کرام، اراکین اسمبلی و دیگر عوامی نمائندوں نے مختلف محکموں کے ذریعے لگائے گئے کیمپ اور اسٹالز کا دورہ کیا عوامی نمائندوں نے گڑ کے اسٹال پر بھی گڑ کے ذوق چکھے۔

اترپردیش یوم تاسیس کے موقع پر کپل دیو اگروال نے کہا کہ اتر پردیش کا یوم تاسیس منانے کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا فیصلہ اترپردیش کی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔ ہمیں اپنی ریاست کی ثقافت وغیرہ سے مربوط ہونے کا ایک اچھا موقع ملے گا۔ اور ہم سب کو یکجہتی کے ساتھ ریاست کو مضبوط بنانا ہے۔

اترپردیش: یوم تاسیس کے موقع پر تین روزہ میلے کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست بھارت کی ایک بڑی ریاست ہے ۔ ریاست کو جرائم سے بچانے کے لیے وزیر اعلی مسلسل کوشش کر رہے ہیں جس کا خاصا اثر اترپردیش میں دیکھنے کو مل بھی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیمیں چلائی گئی ہیں معاشرے کو ان اسکیموں کا فائدہ بھی مل رہا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات فراہم کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ محکمہ صحت کی متعدد اسکیمیں کام میں ہے اور کلیان قاری اسکیم شفاف انداز میں لانے کا کام ریاستی حکومت نے انجام دیا ہے۔ عام لوگوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بہت ساری اسکیمیں چلائیں اور معاشرے کے ہر فرد کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا کام یہ ہماری ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details