اترپردیش کے کانپور کے کلیان پور تھانہ علاقے کے مکڑی کھیڑا گاوں میں علاقے کے لوگ ٹیم بنا کر کرکٹ کھیل رہے تھے ،تبھی کھیل کھیل میں دونوں ٹیم میں آپس میں تشدّد پیدا ہو گیا ۔
کانپور:کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ،دو زخمی دونوں ٹیموں میں دھیرے دھیرے مار پیٹ شروع ہو گئی ، دونوں ہی ٹیموں میں کچھ دبنگ لوگ موجود تھے جنہوں نے اسلحہ نکال لیا اور فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے دو لوگ زخمی ہوگئے ۔
پولیس کو جب اطلاع ملی تو موقع واردات سے پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا اور زخمی دو لوگوں کو قریب کے ہی اسپتال میں علاج کے لئے پہنچایا جہاں دونوں کی حالت قابو میں بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین کرنے کے بعد دبیش دینا شروع کر دی ہے جس سے اور ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔
کانپور:کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ،دو زخمی اس وقت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا تو وہیں پر مخالف پارٹی کاموجود ایک شخص کی شناخت کرلی گئی ہے جس پر ناراض لوگ ٹوٹ پڑے اور اس پر حملہ کرکے پٹائی کردی ۔ موقع پر موجود پولیس تماشائی بنی دیکھتی رہی