اے ایم یو کینڈل مارچ کے بارہ سو طلبہ پر مقدمات واپس - ضلع علی گڑھ
تقریباً پانچ ہزار سے زیادہ طلبا و طالبات اور اساتذہ نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک پرامن کینڈل مارچ نکالا تھا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ بناکر ان طلبا و اساتذہ پر مقدمات درج کیے گئے تھے جسے خارج کردیا گیا۔
اے ایم یو کینڈل مارچ کے بارہ سو طلبہ کے مقدمہ واپس
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 23 دسمبر کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کینڈل مارچ کے 1200 نامعلوم طلبہ کے مقدمات واپس لے لیے۔
اے ایم یو ڈک پوائنٹ سے باب سید تک 23 دسمبر کو تقریبا پانچ ہزار سے زیادہ طلباوطالبات اور اساتذہ نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک پرامن کینڈل مارچ نکالا اور طلبا نے سی او (سول لائن) اور اے سی ایم کو ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام بھی دیا۔
اے ایم یو کینڈل مارچ کے بارہ سو طلبہ کے مقدمہ واپس