سماجوادی پارٹی کے سرپرست اعلیٰ اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے 81ویں یوم پیدائش پر ریاست کے شہر رامپور میں سماجوادی پارٹی کارکنان نے ضلع ہسپتال پہنچ کر مریضوں کو پھل تقسیم کئے وہیں پارٹی دفتر دارالعوام پر کیٹ کاٹ کر اپنے رہنما کو مبارکباد پیش کیں۔
ملائم سنگھ یادو کی 81ویں یوم پیدائش رامپور پارٹی دفتر دارالعوام پر ضلع صدر اکھلیش کمار اور شہری صدر عاصم رضا نے کیک کاٹ کر ملائم سنگھ کی صحت یابی اور لمبی عمر کے لیے دعائیں کی۔
عاصم رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کا رامپور سے کافی گہرا رشتہ رہا ہے۔ وہ کئی مرتبہ رکن پارلیمان اعظم خاں کی دعوت پر رامپور آ چکے ہیں اور رامپور میں متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح ملائم سنگھ کے ہی ہاتھوں کیا گیا ہے۔
وہیں اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر اکھلیش کمار نے کہا کہ انھوں نے ملائم سنگھ یادو کی پارٹی کو مضبوطی فراہم کرنے میں بے پناہ قربانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے اپنی محبت سے مخالفین کو بھی اپنا حامی بنا لیا، پارٹی کارکنان ان کی صحتیابی اور لمبی عمر کی دعا کرتے ہیں۔