اترپردیش کانگریس کے دفتر میں 'عالمی یوم خواتین' کے موقع پر اقلیتی سیل کی جانب سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں 150 خواتین کو 'پرینکا گاندھی میڈل' اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔ ان میں کانگریس خواتین شعبہ کی نائب ریاستی صدر عروسہ رانا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ 'کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں خواتین کے حقوق اور ان کے وقار کا ہمیشہ خیال رکھا۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی پرینکا گاندھی کی قیادت میں متعدد مسائل پر لڑائی لڑی گئی۔ ہاتھرس، سونبھدر، اعظم گڑھ سے اناؤ کی بیٹیوں کے لیے سڑک پر اتر کر ان کے لیے انصاف کی جدوجہد کی گئی۔'