اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لائبریری، ہاسٹل کا افتتاح - ریاست اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس

ریاست اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) او پی سنگھ نے بطور مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کے پروگرام میں شرکت کی۔

ڈی جے پی کا اے ایم یو دورہ

By

Published : Sep 19, 2019, 10:03 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:34 AM IST

ڈی جی پی او پی سنگھ نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے دورے میں مولانا آزاد لائبریری، سر سید ہاؤس اور بیگم عزیزالنساء گرلز ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا۔

ڈی جے پی کا اے ایم یو دورہ

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، پرووائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب، رجسٹرار عبدالحمید، یونیورسٹی پروکٹر، پی آر او اور یونیورسٹی کے ڈین، چیئرمین طلباء وطالبات موجود رہے۔

ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ 'یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈی جی پی کو یونیورسٹی توسیع لیکچر میں بطور مہمان خصوصی دعوت دی تھی۔

ابرار نے مزید بتایا کہ 'او پی سنگ کا علیگڑھ سے پرانا رشتہ ہے مجھے یاد ہے وہ علیگڑھ میں ایس پی سٹی رہ چکے ہیں اس وقت ہاشم صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔'

ڈی جی پی نے سرسید ہاؤس کا بھی دورہ کیا جہاں پر سرسید احمد خان سے متعلق چیزوں اور یونیورسٹی کی تاریخ کو قریب سے دیکھا۔

او پی سنگھ مولانا آزاد لائبریری بھی گئے جہاں پر رامائن، گیتا قرآن دیکھا۔سبھی مذہب کی کتابیں دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔

یونیورسٹی میں سرسید احمد خان کی والدہ کے نام پر یونیورسٹی کا سب سے بڑا گرلز ہاسٹل بنایا گیا ہے جس کا نام عزیزالنساء گرلز ہاسٹل ہے، ہاسٹل کی افتتاح کرنے کے بعد میڈیکل آڈیٹوریم میں انہوں نے لیکچر دیا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 6:34 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details