غازی پور: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حکومت حب الوطنی کے لئے کام کرتی ہے اور اس کے قول و فعل میں فرق نہیں ہے۔ پاٹھک نے غازی پور ضلع کے جکھنیا اسمبلی حلقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک لگاتار آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کے گنجلک مسائل کا تصفیہ ہو رہا ہے۔حکومت اپنے وعدوں کو پورا کررہی ہے۔ حکومت سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے افراد کے کام کررہی ہے۔ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے جمعرات کو مذکورہ بالا باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ترقی کی پہچان ہے اور 2019 اور 22 میں جو بھول ہوئی ہے وہ دوبارہ نہ ہو۔ سال 2024 میں بی جے پی کو کامیاب کریں اور مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں۔ پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی پر لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔ مودی نے کروڑوں ہم وطنوں کے خوابوں کو سچ کر دکھایا۔ شری رام مندر تعمیر ہو رہا ہے۔ کاشی کوریڈور کو مزین کیا گیا ہے۔ ہماری فوج دشمن ممالک کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ہم دنیا کا پانچواں معاشی نظام بن چکے ہیں۔ ہر گھر جل، ہر گھر نل، غریبوں کو مفت اناج، بیت الخلا، مکان، بجلی، گیس سلنڈر مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔