اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کا اثر آم کی فصلوں پر - لاک ڈاؤن کا اثر آم کی فصلوں پر

کورونا وائرس کی وجہ سے قومی سطح پر لاک ڈاؤن کا اثر آم کی فصلوں پر اب صاف دکھائی پڑنے لگا ہے۔

لاک ڈاؤن کا اثر آم کی فصلوں پر
لاک ڈاؤن کا اثر آم کی فصلوں پر

By

Published : Apr 14, 2020, 8:17 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے علاقوں میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے آم کی فصلوں کو کافی نقصان ہوا تھا ۔

علاقائی باغبان کو آم کی فصلوں میں لگ رہی مختلف اقسام کی امراض جیسے پھپھوندی ، جھرسا وغیرہ کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے کسانوں کو مالی بحران کا سامنا ہے ۔

لاک ڈاؤن کا اثر آم کی فصلوں پر

ایک طرف جہاں لوگ کورونا وباء جیسی بیماریوں سے دوچار ہیں ۔ آم کی فصلوں میں مختلف بیماریوں کی وجہ سے کاشتکاروں کے سامنے اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے ۔

لاک ڈاؤن کا اثر آم کی فصلوں پر

باغبانوں کا کہنا ہے کہ بیماری کی وجہ سے بڑے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ اس مسئلے سے کافی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ آم کا کاشت کار عبدالقادر خان آم کی فصلوں کو بچانے کے لئے کیڑےمارنے والی دواؤں کا چھڑکاؤ درختوں پر کرنے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آم کو جھلسنے سے بچانے کے لئے کیڑے مار دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے تاکہ آم کی فصلوں کو بچایا جاسکے۔

لاک ڈاؤن کے مدنظر جہاں کسان، مزدوروں کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں ہو پارہی ہے انکے آمدنی کے سارے ذرائع بند ہیں.

ایسے وقت جب کہ ام کی فصل اپنے پھل کو لیکر شباب پر ہے کسان فصل کو مختلف اقسام کی امراض سے بچانے کے لئے دواؤں اور مزدوروں کی ضرورت ہے، تو کسان کے پاس رقم کی قلت ہے اگر رقم کا انتظام کر لے رہا ہے تو لاک ڈاؤن کے سبب مزدور نہیں مل پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے کسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ اپنی فصلوں کو برباد ہوتا دیکھ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details