اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری، اب تک 4771 اموات - اترپردیش میں کورونا کیسز

اترپردیش میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ ریاست میں اب تک 3 لاکھ 36 ہزار 975 افراد کوویڈ انفیکشن سے متاثر پائے گئے اور اس وبا سے 4771 اموات ہوئی ہیں۔

Uttar Pradesh Covid-19 death toll climbs to 4,771
اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری، اب تک 4771 اموات

By

Published : Sep 18, 2020, 4:31 PM IST

اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6318 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کوویڈ انفیکشن سے 81 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

وہیں دوسری جانب اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 288 افراد کو اس مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ صحتیاب ہونے کے بعد لکھنؤ میں 32519، کانپور میں 16303، گورکھپور میں 10572، غازی آباد میں 9732، نوئیڈا میں 8856، مراد آباد میں 5726، جونپور میں 3891، آگرہ میں 3485 افراد کو مختلف ہستپالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر اضلاع سے میں بھی وبا سے صحتیاب ہونے والوں کو ہسپتال سے رخصت دیدی گئی۔

کرونا وبا کی وجہ سے ریاست میں اب تک 4771 اموات ہوئی ہیں۔ اس وبا سے لکھنؤ میں 560، کانپور شہر میں 556، پریاگ راج میں 229، وارانسی میں 218، گورکھپور میں 207، میرٹھ میں 192، بریلی میں 130، مراد آباد میں 127، آگرہ میں 115 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ریاست میں کل 68235 ایکٹیو کیسز ہیں۔ فی الوقت لکھنؤ میں 9775، کانپور میں 4663، پریاگ راج میں 3774، وارانسی میں 2144، بریلی میں 1890 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details