لکھنؤ:ریاست اترپردیش کے دیگر اضلاع کی طرح علی گڑھ کا نام بدلنے کی بی جے پی کی تجویز پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس نے نام بدلنے کی سیاست کو مشترکہ تہذیب و تمدن اور ثقافت پر راست حملہ قرار دیا ہے۔
شہنواز عالم نے کہا کہ انگریز بھی چاہتے تھے کہ ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس علی گڑھ سمیت مسلم ناموں والے شہروں کے نام تبدیل کرنے کی مہم شروع کریں تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم پروان چڑھے۔ آج یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت علی گڑھ کا نام بدل کر انگریزوں کے اسی خواب کو پورا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ رام پور اور سیتا پور کے نواب ہمیشہ سے مسلمان تھے لیکن انہوں نے کبھی ان دونوں شہروں کے نام بدلنے کا سوچا بھی نہیں جو ہندو دیوتاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان مسلم نوابوں سے حکومت کرنا سیکھنا چاہیے۔