اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: کانگریس کا لڑکیوں کو اسمارٹ فون اورالیکٹرک اسکوٹی دینے کا اعلان - کانگریس ڈکلریشن کمیٹی

کانگریس ڈکلریشن کمیٹی نے اترپردیش میں انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ موبائل فون اور الیکٹرک اسکوٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کا  لڑکیوں کو اسمارٹ فون اورالیکٹرک اسکوٹی دینے کا اعلان
کانگریس کا لڑکیوں کو اسمارٹ فون اورالیکٹرک اسکوٹی دینے کا اعلان

By

Published : Oct 21, 2021, 9:08 PM IST

کانگریس نے اتر پردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور الیکٹرک اسکوٹی کا وعدہ کیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ڈکلریشن کمیٹی نے اترپردیش میں انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ موبائل فون اور الیکٹرک اسکوٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کل میری ملاقات کچھ طالبات سے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ا نہیں پڑھنے اور سیکورٹی کے لیے اسمارٹ فون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ڈکلیریشن کمیٹی کی رضامندی سے اتر پردیش کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ لڑکیوں کو الیکٹرانک اسکوٹیاں دی جائیں گی۔

ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لڑکیاں صرف مناسب ریزرویشن اور تعلیم کے ساتھ ترقی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا’’ملک کی بیٹی کہتی ہے، اپنی محنت سے، تعلیم کی طاقت سے اور مناسب ریزرویشن کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہے‘‘۔

گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کانگریس کے نعرے ’’ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘ کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش صرف ایک آغاز ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details