اردو

urdu

By

Published : Aug 21, 2020, 1:28 PM IST

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا سے 2733 اموات

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 173189 ہزار افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ 2733 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا سے 2733 اموات
اتر پردیش میں کورونا سے 2733 اموات



اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 4991 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ رکارڈ 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

اتر پردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 173189, لکھنؤ میں 20142, کانپور نگر میں 12018, غازی آباد میں 6867, نوئیڈا میں 6779, وارانسی میں 6341, میرٹھ میں 3209, جونپور میں 3221, مراد آباد میں 3426، آگرہ میں 2404، علی گڑھ میں 2963، رام پور میں 2285، بارہ بنکی میں 2436، سہارنپور میں 2459، بستی میں 2028 مثبت معاملے درج کئے گئے ہے۔





صوبے میں اب تک 121090 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے 12813، کانپور سے 7666، نوئیڈا سے 5939، غازی آباد سے 5785، گورکھپور سے 3567، جونپور سے 2708، میرٹھ سے 2380، مراد آباد سے 2396، آگرہ سے 2018۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔


کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 2733 موت ہوئی۔کانپور شہر میں 334، لکھنؤ میں 246، وارانسی میں 135، میرٹھ میں 128، پریاگ راج میں 114، آگرہ میں 105، گورکھپور میں 94، مراد آباد میں 87۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

ایکٹیو کیسز 48511 ہیں، لکھنؤ میں 6705، کانپور میں 3825، وارانسی میں 1858، پریاگ راج میں 2276، بریلی میں 1658۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔


وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہر روز کورونا ٹسٹینگ بڑھا کر ایک لاکھ 25 ہزار کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ بیماری پر جلد قابو پا لیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پلیس پر کوئی بھی مذہبی یا کلچر پروگرام نہ ہوں۔


اچھی بات یہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے بڑی تعداد میں مریض صحتیاب ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details