اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 2983 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 41 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 104464ہے۔ لکھنؤ میں 10464، کانپور نگر میں 6878، نوئیڈا میں 5686، غازی آباد میں 5686، وارانسی میں 3542، میرٹھ میں 2466، جونپور میں 2410، مراد آباد میں 2251، آگرہ میں 1950، علی گڑھ میں 1738، بلند شہر میں 1474، رام پور میں 1396، بارہ بنکی میں 1390، سہارنپور میں 1250، بستی میں 1052مثبت معامے درج کئے گئے ہے۔
اترپردیش:کورونا سے 1857 اموات - covid 19 in UP
اتر ہردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 104464 ہزار افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1857 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 60558 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
لکھنؤ سے 5504، نوئیڈا سے 4669، غازی آباد سے 4441، کانپور سے 2512، میرٹھ سے 1844، آگرہ سے 1546، گورکھپور سے 1442، مراد آباد سے 1285، جونپور سے 1193۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1857 موت ہوئی۔کانپور شہر میں 234، لکھنؤ میں 124، میرٹھ میں 113، آگرہ میں 99، وارانسی میں 87، غازی آباد میں 64، پریاگ راج میں 65، مراد آباد میں 62، گورکھپور میں 61، فیروز آباد میں 41۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 41973 ہیں،، لکھنؤ میں 4513، کانپور میں 4176، پریاگ راج میں 1760، وارانسی میں 1702، جھانسی میں 680، غازی آباد میں 968، نوئیڈا میں 932۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
اتر پردیش میں مسلسل کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔