اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹھ غیرملکی سمیت 62 جماعتیوں پر مقدمہ درج - کانپور کی خبریں

کانپور پولیس نے آٹھ غیر ملکی جماعتیوں کے ساتھ ساتھ 54 دیگر ہندوستانی جماعتیوں کو قانون کی خلاف ورزی، کورونا وائرس کو پھیلانے اور حقیقت چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے ۔

آٹھ غیرملکی سمیت 62 جماعتیوں پر مقدمہ درج
آٹھ غیرملکی سمیت 62 جماعتیوں پر مقدمہ درج

By

Published : May 7, 2020, 3:55 PM IST

اترپردیش کے کانپور میں تبلیغی جماعت کے لوگ جو کورو ناپازیٹیو پائے گئے تھے۔ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کانپور کے ایک مدرسہ کے علاوہ 12 مساجد میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

ان میں سے آٹھ غیر ملک کے تبلیغی جماعت کے افراد بابو پرواہ کی مسجد سے گرفتار کیے گئے تھے ۔ ان جماعتیوں کووڈ۔19 ہسپتال میں رکھا گیا تھا جہاں یہ زیر علاج تھے جب یہ صحت یاب ہوئے تو انہیں چودہ دن کے لئے الگ الگ ہسپتال میں کورنٹائن کے لیے رکھا گیا ۔

آٹھ غیرملکی سمیت 62 جماعتیوں پر مقدمہ درج

اب ان کے علاج کی مدت پوری ہوجانے کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شہر کے اندر مختلف مقامات پر ٹھہر کر کورو نا وائرس کو پھیلایا ہے۔

ان لوگوں نے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود اِس کی ضلع انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے تعلق میں آنے سے سیکڑوں کی تعداد میں دوسرے لوگ بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

آٹھ غیرملکی سمیت 62 جماعتیوں پر مقدمہ درج

پولیس نے ان پر کانپور کے مختلف تھانوں میں دفعہ 188 ، 269 ، 270 اور 120 بی کی دفعات میں مقدمات درج کئے ہیں ۔ غیرملکیوں پر بھارت میں رہ کر ویزا کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ ٹورسٹ ویزا سے انڈیا آئے تھے اور یہاں مذہب کی تبلیغ کر رہے تھے۔

تبلیغی جماعت کے جن جماعتیوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ لا ک ڈاؤن کے دوران مساجد اور مدرسے میں موجود تھے ۔انہیں کورونا وائرس وباء کی جانکاری خود بھی نہیں تھی ۔ دہلی میں مرکز پر پیش قدمی کے بعد کانپور میں پولیس حرکت میں آئی تھی ۔ ان کا چیک کیا گیا تب انہیں خود پتہ چلا کہ وہ کسی مرض میں مبتلا ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details