ڈی ایم وجے وشواس نے بچہ مزدوری روکنے کے ضمن میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ بچہ مزدوری کرانے والوں کے خلاف چالان کئے جائیں اور ان بچوں کی فہرست بی ایس اے کو دیں تاکہ ان کے گھروں کے نزدیک موجود پرائمری اسکولوں میں ان کا داخل کر اکے ان کو تعلیم دی جاسکے۔ رات میں گیسٹ ہاوس ،ہوٹلوں میں دبش دے کر بچہ مزدوری روکی جائے۔
کانپور: بچہ مزدوری کے خلاف انتظامیہ سخت - ڈی ایم وجے وشواس نے بچہ مزدوری روکنے کے ضمن
اترپردیش کے ضلع کانپور میں بچہ مزدوری کے خلاف انتظامیہ کے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جس بھی فیکٹری ،دوکان میں کوئی بھی بچہ مزدوری کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اس فیکٹری کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
کانپور: بچہ مزدوری کے خلاف انتظامیہ سخت
وشواس نے کہا کہ رات میں اچانک چھاپہ مار کر جہاں سے بھی بچہ مزدور ملتے ہیں وہاں کے مالک کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔مزدوری میں پکڑے گئے بچوں کی بحالی کا معقول انتظام کیا جائے۔