اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش ضمنی انتخابات کی تشہیر ختم - ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی

اترپردیش کی سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تشہیر آج شام چھ بجے ختم ہوگئی۔ سات اسمبلی سیٹوں پر تین نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

uttar pradesh by election campaign over
اترپردیش ضمنی انتخابات کی تشہیر ختم

By

Published : Nov 1, 2020, 6:44 PM IST

ریاست اترپردیش کی سات اسمبلی سیٹوں پر تین نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے آج شام چھ بجے تشہیر ختم ہوگئی۔ امروہہ کی نوگاؤں سعادت، بلند شہر، فروز آباد کی ٹنڈلا، اناؤ کی بانگرمؤ، کانپور کی گھاٹم پور، دیوریا اور جونپور کی ملہانی سیٹ پر منگل کو ووٹنگ ہوگی۔

ان میں چھ سیٹیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس اور ایک ملہانی سیٹ سماجوادی پارٹی کے پاس تھی۔ امیدوار اب گھر گھر جاکر تشہیر کر رہے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ ان ضلعوں میں 48 گھنٹے پہلے شراب کی دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ پیر کو پولیس فورس اور پولنگ پارٹیوں کو روانہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details