اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2020, 11:38 AM IST

ETV Bharat / state

اتر پردیش: وزیر اعظم رہائشی اسکیم کےتحت انتظامیہ پر رشوت کا الزام

اتر پردیش کے ضلع بجنور میں خواتین نے انسداد بدعنوانی بیورواور ویلفیئرفاونڈیشن کے عہدیدار کو درخواست دے کر یہ شکایت کی ہے کہ وزیر اعظ؍م رہائشی اسکیم کے تحت انتظامیہ پر رشوت لے کر ناجائز طریقے سے لوگوں کو مکانات فراہم کرنے کا الزام لگایا۔

پی ایم رہاشی منصوبہ کےتحت انتظامیہ پر رشوت کا الزام
پی ایم رہاشی منصوبہ کےتحت انتظامیہ پر رشوت کا الزام

ضلع بجنور کے تھانہ نجیب آباد کے گاوں ساہنپور رواپوری کی خواتین نے انسداد بدعنوانی بیورواور ویلفیئر فاونڈیشن کے عہدیدار کے سامنے وزیر اعظم رہائشی منصوبہ(پی ایم رہائشی اسکیم یوجنا) کے تحت انتظامیہ کی جانب سے رشوت خوری کےمعاملات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

انتظامیہ پر رشوت کا الزام

خواتین نے الزام عائد کیا کہ نگر پنچائیت میں تعینات جونیئر انجینئر انکورمتل رہائشی منصوبہ کے تحت مکان فراہم کرنے کے نام پر دس سے بیس ہزار روپیئے بطور رشوت لے رہے ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کرنے کے باوجود تاحال اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے ۔ اور جونیئیر انجینئر اب بھی رشوت خوری سے بازنہیں آئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details