بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے جبکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ ایکسپریس پروجکٹوں،مذہبی سیاحتی مقامات اور سماجی سیکورٹی کو اہمیت دی گئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ریاست کے وزیر مالیات سریش کمارکھنہ نے آج اسمبلی میں اپنی حکومت کا چوتھا بجٹ پیش کیا۔
بجٹ میں12302.19 کروڑ روپئے کا خسارہ دکھایا گیا ہے جس کے مطابق 500558.53 کروڑ روپئے ریونیو کلکشن کے مقابلے کل خرچہ 512860.72 کروڑ روپئے ہوگا۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جمع پونجی کو اگر اس میں ملا دیا جائے تو مالی خسارہ 3802.19 کروڑ روپئے ہی رہ جائےگا۔
حکومت کے اعلان کے مطابق بجٹ تجاویز میں 1097787.35 کروڑ روپئے کے نئے پروجکٹیں شامل کیے جائیں گے۔ حکومت کے موجودہ میعاد کار کے چوتھے بجٹ میں بنیادی سہولیات، مذہبی سیاحت، ایکسپریس وے اور سماجی سیکورٹی کو ترجیح دی گئی ہے۔