اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: قواعد کی خلاف ورزی کرنے میں بریلی دوسرے نمبر پر - اردو خبر

بریلی زون میں نو اضلاع کی شمولیت ہے۔ بریلی رینج میں ضلع بریلی، پیلی بھیت، شاہ جہاں پور اور بدایوں جبکہ مرادآباد رینج میں ضلع مرادآباد، رامپور، بجنور، امروہہ اور سمبھل آتا ہے۔

پولیس
پولیس

By

Published : Dec 26, 2020, 1:20 PM IST

کورونا انفیکشن کے دوران قوانین پر عمل اور خلاف ورزی کے معاملے میں پولیس کے بریلی زون دفتر نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بریلی کو دوسرا نمبر حاصل ہوا ہے لیکن یہ دوسرا نمبر قوانین پر عمل کرنے کے بجائے خلاف ورزی کی وجہ سے ملا ہے۔ پہلے نمبر پر مراد آباد ضلع ہے۔

کورونا کے پرآشوب دور میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مراد آباد ضلع پولیس کا بریلی زون پہلے نمبر پر ہے۔ اگر آپ اے ڈی جی زون دفتر کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں، تو کورونا کے عروج کے دور میں قوانین کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت سب سے زیادہ 4779 مقدمات مراد آباد میں درج کیے گئے تھے۔

نمبر دو بریلی زون ہیڈ کوارٹر کا ضلع بریلی تھا، جہاں 3661 مقدمات درج کئے گئے۔ تاہم، بریلی میں سب سے زیادہ 8845 ملزمان کی شناخت کی گئی، جن کو وقتاً فوقتاً گرفتار بھی کیا گیا۔ مراد آباد ضلع میں 8642 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کے بریلی رینج میں نو اضلاع کی شمولیت ہے۔ بریلی رینج میں ضلع بریلی، پیلی بھیت، شاہ جہاں پور اور بدایوں جبکہ مرادآباد رینج میں ضلع مرادآباد، رامپور، بجنور، امروہہ اور سمبھل آتا ہے۔

بریلی زون کے سبھی نو اضلاع میں ملزمان کی تعداد درج ذیل ہے۔

بریلی میں 8845
پیلی بھیت میں 3620
شاہ جہاں پور میں 1682
بدایوں میں 2127

مرادآباد میں 8642
رامپور میں 1611
بجنور میں 3019
امروہہ میں 2516
سمبھل میں 2509

یہ بھی پڑھیے
شمس الرحمان فاروقی کی حیات و خدمات پر خصوصی رپورٹ

زون دفتر کے مطابق تمام اضلاع میں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے۔ کچھ ایک اضلاع میں ابھی تک سو فیصد گرفتاری نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ابھی ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details