اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کی مشترکہ وراثت کو محفوظ رکھنے پر زور - ادبی تقریب کا انعقاد

بارہ بنکی کی ادبی تنظیم ساجھی وراثت کی جانب سے سنیچر کی شب ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں رضا مراد، فلم اداکار ایس ایم ظہیر، محسنہ قدوائی سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ساجھی وراست کی جانب سے ادبی تقریب کا انعقاد
ساجھی وراست کی جانب سے ادبی تقریب کا انعقاد

By

Published : Dec 1, 2019, 5:26 PM IST

بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں ساجھی وراثت کی جانب سے ایک اور شاندار ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا.

ساجھی وراست کی جانب سے ادبی تقریب کا انعقاد

ساجھی وراثت متعدد برسوں سے اسی قسم کی تقریب منعقد کرتی آ رہی ہے۔ اس برس تمام شہنشاہ ترنم کے نام سے مشہور مرحوم ساغر اعظمی کی یاد میں اس مشاعرے اور کوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا.

تقریب میں فلم اداکار رضا مراد، ایس ایم ظہیر کی شرکت نے تقریب میں چار چاند لگا دئے۔

سبھی قارین نے ملک کی ساجھی وراثت کو محفوظ رکھنے پر زور دیا.

اس کے بعد کوی مشاعرہ اور کوی سمیلن شروع ہوا جس میں ملک کے مشہور و معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کیے۔ ادبی تقریب ساغر اعظمی کی بیاد ضرور تھی لیکن پوری تقریب میں ان کا کوئی تبصرہ نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details