نیرج کمار یادو ان امیدواروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نہ صرف کانسٹیبل بننے کے لیے تحریری امتحان پاس کر چکے ہیں بلکہ مڈیکل ٹیسٹ میں بھی یہ کامیاب رہے ہیں۔ تاہم متعدد وجوہات کے سبب تقرری کے عمل کو آگے نہیں بڑھایا جارہا ہے۔
نوکری دو یا زندہ مار دو، متعلقہ ویڈیو دراصل یو پی پولس کانسٹبل تقرری 2013 میں شروع ہوئی تھی۔ اس میں 11786 امیدواروں نے میڈکل امتحان پاس کر لیا تھا۔ لیکن 6 برس بعد بھی انہیں تقرری نہیں مل پائی ہے۔
درخواست کنندہ کے مطابق عدالت بھی کئی دفعہ ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔ لیکن ان کو تقرری کو ہری جھنڈی نہیں دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ تقرری کا مطالبہ لیکر در در چکر کاٹ رہے ہیں اس کے باوجود کچھ مثبت نتیجہ نہیں نکل رہا ہے۔ ایسے میں ان کے لئے زندگی مشکل ہو رہی ہے۔
انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورینڈم کے ذریعہ موت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس معاملے میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی تو وہ دیگر امیدواروں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔